ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رمضان سے قبل امامِ اقصیٰ کی گرفتاری پر ردعمل

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق انہیں مسجد کے احاطے سے بغیر واضح وجہ بتائے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتاری سے چند گھنٹے قبل حکام نے انہیں ایک ہفتے کے لیے مسجد میں داخلے سے روک دیا تھا۔ شیخ محمد العباسی کا کہنا ہے کہ پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ وہ ایک سال قبل پیش آنے والے سنگین حادثے کے بعد دوبارہ اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کے لیے واپس آئے تھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رمضان کی آمد پر عبادات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور نمازیوں کی آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب حماس نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔