ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رمضان کے دوران پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماہِ رمضان میں صوبے بھر میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ بازاروں اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

حساس علاقوں میں جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کے لیے تین سطحی سیکیورٹی پلان اپنانے اور پولیس گشت، چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے۔