ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رمضان میں مسجد نبوی اور مسجد قبا کے لیے شٹل سروس میں اضافہ

رمضان المبارک کے دوران زائرین اور نمازیوں کی مسجد نبوی اور مسجد قبا تک آمد و رفت آسان بنانے کے لیے ’مدینہ بس‘ پروجیکٹ نے شٹل سروس میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہرِ مدینہ کے مختلف علاقوں سے زائرین کے لیے آٹھ مخصوص روٹس مختص کیے گئے ہیں۔ شٹل سروس سہ پہر تین بجے سے لے کر نماز تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک فعال رہے گی۔

مسجد نبوی کے لیے مختص ٹریکس میں الخالدیہ، شاہ فہد محلہ، ریلوے سٹیشن، شظاہ محلہ، سید الشہداء، السلام کالج، سپورٹس سٹیڈیم اور الحدیقہ شامل ہیں۔
مسجد قبا کے لیے شٹل سروس کی مرکزیت پارکنگ لاٹ ’العالیہ سٹیشن‘ پر رکھی گئی ہے، جہاں سے زائرین براہِ راست مسجد قبا پہنچ سکیں گے۔