ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی پر غور

برطانیہ کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے آسٹریلیا طرز کی سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے، جسے ممکنہ طور پر اسی سال متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں جاری مشاورت مکمل ہونے کے بعد قانون سازی میں فوری ترامیم کی جائیں گی۔

حکومت آن لائن سیفٹی ایکٹ 2023 میں موجود قانونی خلا کو بھی ختم کرنا چاہتی ہے، جس کے تحت بعض اے آئی چیٹ بوٹس حفاظتی دائرہ کار سے باہر تھے۔ ٹیکنالوجی وزیر لِز کینڈل نے کہا ہے کہ بچوں پر اے آئی سسٹمز کے اثرات تشویشناک ہیں اور ٹیک کمپنیوں کو برطانوی قوانین کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔

مزید تجاویز میں بچوں کی اموات کی تحقیقات کے دوران آن لائن ڈیٹا کا خودکار تحفظ، گیمنگ پلیٹ فارمز پر اجنبی افراد سے رابطوں پر قدغن، اور عریاں تصاویر کی ترسیل روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔

جہاں کئی والدین ان تجاویز کی حمایت کر رہے ہیں، وہیں بعض ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ سخت پابندیاں نقصان دہ سرگرمیوں کو کم نگرانی والے پلیٹ فارمز کی طرف منتقل کر سکتی ہیں۔