ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ایران سے مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کسی تنازع میں فریق نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر اسے حل کر سکتے ہیں۔

ادھر ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی میں جنیوا میں جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جنیوا پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے منصفانہ اور مساوی معاہدے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دباؤ قبول نہیں کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ایک پیچیدہ عمل ہے مگر امریکا سنجیدگی سے کوشش کر رہا ہے۔ مذاکرات میں امریکی نمائندگی اسٹیو وٹیکوف اور جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو مسقط میں منعقد ہوا تھا۔