ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو امریکی عدالت نے عمر قید سنا دی

امریکی عدالت نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم ریان راؤتھ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس نے طویل عرصے تک حملے کی منصوبہ بندی کی اور اپنے عمل پر کسی قسم کا افسوس نہیں محسوس کیا۔

59 سالہ راؤتھ کو فلوریڈا کے شہر فورٹ پیئرس میں ضلعی جج نے سزا دی، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں جیوری نے اسے پانچ سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا تھا، جن میں ٹرمپ کو قتل کی کوشش بھی شامل ہے۔

ملزم نے اپنے دفاع میں خود وکالت کی، جبکہ پراسیکیوٹرز نے اس کے اقدامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سفارش کی تھی۔ ریان راؤتھ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور وفاقی افسر کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔ اسے پہلے ہوائی سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ وہ پہلے نارتھ کیرولائنا میں مقیم تھا۔