ذات صلة

جمع

جدہ عازمینِ حج کا پہلا استقبال مرکز کیسے بنا؟

جدہ تاریخی طور پر وہ شہر رہا ہے جو...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ...

آرسنل کی فتح میں پاکستانی ماہرِ طب کا کردار سامنے آگیا

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم آرسنل کے ہیڈ...

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان...

انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کی تقریب، پاکستان–ترکیہ تعلیمی روابط کو تقویت

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ترکیہ کی نائب وزیر برائے قومی تعلیم جلیلہ ایرن اوکتن اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے خصوصی شرکت کی۔ یہ مقابلہ پاکستانی سفارت خانے کی عوامی سفارتکاری کا اہم حصہ ہے اور ہر سال ترک ہائی اسکول طلبہ کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال موضوع خاندان کے سماجی کردار اور پاکستان و ترکیہ کے معاشروں میں اس کی اہمیت پر مبنی تھا۔

تقریب سے خطاب میں ترک نائب وزیر نے بتایا کہ ترکیہ میں 2025 کو ’’سالِ خاندان‘‘ قرار دیا گیا ہے اور خاندان کو معاشرتی استحکام کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مشترکہ اقدار پر سوچنے کا موقع دیتی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے خطاب میں خاندانی نظام کو دونوں معاشروں کی ثقافتی و اخلاقی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ نوجوانوں کو مثبت سوچ اور دوطرفہ تعلقات کی اہمیت سے روشناس کراتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ تعلیمی سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

مقابلے میں مختلف شہروں کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جبکہ متعدد شرکاء کو اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔