ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

توثیق حیدر نے عمرہ کے دوران ٹیٹوز پر تنقید کا جواب دیا

پاکستانی ٹی وی کے سینئر میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے عمرہ کے دوران جسم پر موجود ٹیٹوز پر ہونے والی سوشل میڈیا تنقید پر کھل کر مؤقف پیش کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ کی بورڈ کے پیچھے بیٹھا شخص ہر بات کہنے کا حق نہیں رکھتا، اور اگر اللہ تعالیٰ ٹیٹوز کی وجہ سے ناراض ہوتے تو انہیں اپنے گھر بلاتے ہی نہیں۔ انہوں نے تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے بتایا کہ عمرہ کا یہ سفر ان کے لیے ایک روحانی اور ناقابلِ بیان تجربہ تھا۔

توثیق حیدر نے اپنے پہلے عمرہ کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حرم شریف پہنچ کر تمام مناسک مکمل کرنے کے بعد انہیں حقیقی سکون اور روحانیت کا احساس ہوا، اور لوگوں کی منفی رائے ان کے تجربے کو متاثر نہیں کر سکی۔