ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، لاکھوں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

ملک بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں 7 روزہ مہم کا افتتاح کیا۔ سندھ میں 1 کروڑ 5 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، اور 80 ہزار سے زائد ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

بلوچستان: یہاں بھی 7 روزہ مہم شروع ہو گئی ہے، جس میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، 11 ہزار ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

خیبر پختون خوا: صوبے میں 5 روزہ مہم کا آغاز ہو گیا، جس کے دوران 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 35 ہزار پولیو ٹیمیں اور 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب: راولپنڈی میں 4 روزہ مہم شروع ہوئی، 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے، جبکہ سرگودھا میں 7 لاکھ 9 ہزار بچوں کو قطرے دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور انسداد پولیو مہم کے حکام نے والدین، اساتذہ اور علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو قطرے پلانے میں مکمل تعاون کریں، تاکہ ملک کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔