ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

جویریہ سعود کا ناقدین کو واضح پیغام

اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود نے سوشل میڈیا تنقید اور اپنے حالیہ بیانات پر کھل کر بات کی ہے۔ برطانیہ میں ایک فیشن ایونٹ کے دوران شرکت کے بعد دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ منفی تبصرے کرنے والے ہر حال میں اعتراض ڈھونڈ لیتے ہیں، اس لیے وہ ایسے رویوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نئے ڈرامہ منصوبے پر کام کر رہی ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے، جسے وہ سیکھنے اور ناظرین سے جُڑنے کا بہترین موقع سمجھتی ہیں۔

لباس پر ہونے والی تنقید کے جواب میں جویریہ سعود نے دو ٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مکمل احتیاط کے ساتھ لباس پہنا تھا اور ذاتی انتخاب پر کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔