ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

اداکارہ شیزا ہاشمی کی انڈسٹری پر کھلی تنقید

اداکارہ شیزا ہاشمی نے ٹی وی انڈسٹری میں کام کے حصول کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑے پروڈکشن ہاؤسز نئے فنکاروں کو مواقع دینے کے بجائے انہیں طویل انتظار میں رکھتے ہیں اور سنجیدہ پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبے میں بااثر حلقوں اور مخصوص گروپس کو ترجیح دی جاتی ہے، جبکہ باصلاحیت مگر عام پس منظر رکھنے والے فنکاروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ شیزا کے مطابق انہیں اکثر غیر ضروری ملاقاتوں اور تقریبات کی پیشکش تو کی جاتی ہے، مگر عملی کام نہیں دیا جاتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ڈر کی وجہ سے آواز نہیں اٹھاتے، تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ مسائل پر بات کرنا ضروری ہے تاکہ نئے آنے والوں کے لیے ماحول بہتر ہو سکے۔