ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بہاولپور گیریژن کا دورہ، مسلح افواج کی تیاریوں کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کے دورے کے دوران کہا کہ ملک کی مسلح افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جہاں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور نگرانی کے نظام کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح بھی کیا گیا، جس سے تعلیمی سہولیات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہوا۔

دورے کے دوران ای ایم ای ریجنل ورکشاپ میں جدید آلات کی دیکھ بھال سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔