ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مریدکے اور نارنگ منڈی میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں، ایک ہلاک، ایک گرفتار

مریدکے کے قریب ایک دیہی علاقے میں ٹرانسفارمر چوری کی کوشش جان لیوا ثابت ہوئی، جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک مبینہ چور موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق واردات کے دوران ڈیرہ داروں کے جاگنے پر ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کا اپنا ساتھی گولی لگنے سے مارا گیا۔ باقی افراد سامان اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دوسری طرف نارنگ منڈی (شیخوپورہ) میں شہریوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو ٹرانسفارمر چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ لیسکو حکام کے مطابق ملزم ٹرک پر دو ٹرانسفارمر لوڈ کر رہا تھا، جنہیں قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔