ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان اور یو اے ای میں بندرگاہی تعاون اور تجارت کے فروغ پر پیشرفت

متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی ابوظہبی پورٹس گروپ کے نمائندوں سے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ گفتگو میں خاص طور پر کراچی پورٹ کی توسیع اور بندرگاہی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

فریقین نے جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر اور پورٹس کی استعداد بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے پاکستان میں ابوظہبی پورٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد میں اس کے دفتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری اور سمندری تجارت کے فروغ کے امکانات بھی زیر بحث آئے، اور اس شعبے میں شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔