ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

فرانس میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر ممکنہ قدغن، نیا قانون زیر غور

فرانس کی قومی اسمبلی میں ایسا بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس مسودۂ قانون پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔

بل میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون پر عائد پابندی کو صرف مڈل اسکول تک محدود رکھنے کے بجائے ہائی اسکول کے طلبہ تک بھی بڑھایا جائے۔ قانون سازوں کا مؤقف ہے کہ کم عمر بچوں میں ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بے جا استعمال بن رہا ہے۔

اسمبلی سے منظوری ملنے کی صورت میں یہ بل مزید غور کے لیے سینیٹ بھیجا جائے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون پہلے بھی نوجوانوں میں بڑھتے پرتشدد رویّوں کو سوشل میڈیا سے جوڑ چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرز پر سخت ضوابط متعارف کرانے کے حامی ہیں۔