ذات صلة

جمع

سعودی عرب کا لبنان سے برآمدات کی بحالی کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لبنان...

: جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبروں پر چہ مگوئیاں تیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی...

کترینہ کیف کی فلمی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی دوبارہ فلموں یا...

صومالی ریفری کی جبری واپسی پر وطن میں پرتپاک استقبال

صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو...

ترنم ناز: بچوں کے نام گھر دینا زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا

ماضی کی مقبول گلوکارہ ترنم ناز نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اپنے گھر کو بچوں کے نام منتقل کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔

ترنم ناز کے مطابق جب انہوں نے یہ فیصلہ کیا، بچے چھوٹے تھے اور انہیں یقین تھا کہ بچے کبھی لالچ نہیں کریں گے۔ تاہم جب بچے بڑے ہوئے اور شادی کر لی، تو انہوں نے وراثت میں اپنا حصہ مانگا، جو انہیں دینا پڑا۔

گلوکارہ نے کہا کہ اگر وہ گھر اپنے نام رکھتیں تو آج صورت حال مختلف ہوتی، اور یہ غم انہیں ساری زندگی رہے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بچوں کے نام گھر دینا ان کا سب سے بڑا غلط فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ ترنم ناز پاکستان کی نامور کلاسیکل اور غزل گلوکارہ ہیں، جو استاد عاشق حسین کی شاگردی حاصل کر چکی ہیں اور انہیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔