ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

آزاد کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بارش کا امکان آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

میرپور کے علاوہ ڈڈیال، چکسواری اور اسلام گڑھ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تحصیل ڈڈیال کے مطابق بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔