ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

ایران کی فضائی حدود عارضی بند، خطے میں کشیدگی کے باعث حفاظتی اقدامات

ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنی فضائی حدود عام پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہیں، تاہم بین الاقوامی پروازیں خصوصی اجازت کے ساتھ گزر سکتی ہیں۔ یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک مؤثر رہے گی۔

علاقائی صورتحال کے باعث امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی دوران امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل نے خفیہ رابطوں کے ذریعے ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس میں روس نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور عمان نے ایران کے خلاف کسی امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے، تاہم اگر ایسا ہوا تو امریکا جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔