ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بنگلادیش کرکٹ میں بحران، کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی وارننگ دے دی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے متنازع بیان کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کی دھمکی دے دی ہے۔ کھلاڑیوں نے ان کے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

نظم الاسلام نے ورلڈ کپ کے ممکنہ بائیکاٹ پر کھلاڑیوں کو مالی معاوضہ نہ دینے کی بات کی تھی جس پر شدید ناراضی سامنے آئی۔ اس صورتحال کے باعث بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا ہے کہ اگر نظم الاسلام نے بی پی ایل سے قبل استعفیٰ نہ دیا تو کھلاڑی میدان میں نہیں اتریں گے۔ ادھر کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔