ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایرانی وزیر خارجہ کی وضاحت، پھانسیوں کی خبروں کی تردید

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی کو سزائے موت دینے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں اور اس حوالے سے پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں حالات پُرامن ہیں اور صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں میں شامل بعض عناصر کو بیرون ملک سے منظم کیا جا رہا تھا اور انہوں نے دہشت گردی طرز کے اقدامات کیے۔ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ماضی جیسی غلطیاں دوبارہ دہرائی گئیں تو اس کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے کیونکہ ایران دباؤ سے نہیں جھکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مختلف دھمکیوں کا سامنا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کی اطلاعات درست نہیں۔