ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی ٹیچر نے نابینا طالبہ کی تعلیم کے لیے اپنی منتقلی مسترد کر دی

سعودی عرب کی خاتون ٹیچر نجلا محمد الدقدوقی نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی منتقلی کے احکامات مسترد کر دی تاکہ ایک نابینا طالبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

نجلا محمد الدقدوقی گزشتہ نو برس سے الجوف ریجن کے ایک سکول میں ہیڈ مسٹریس ہیں اور روزانہ 300 کلومیٹر کا سفر کرکے سکول جاتی ہیں۔ حالانکہ انہیں اپنے شہر میں تبادلے کی اجازت مل گئی، انہوں نے دیکھا کہ نابینا طالبہ مزن الشراری کے لیے بریل سسٹم سکھانے والا کوئی اور نہیں ہے، اس لیے اپنے ٹرانسفر کو واپس لے لیا۔

سکول میں گورنر نے ٹیچر سے ملاقات کرکے ان کی اس ہمدردانہ کوشش کو سراہا اور اعزاز سے نوازا۔ ٹیچر نے کہا کہ طالبہ نے بریل سسٹم کی تربیت مکمل کر لی ہے اور وہ تعلیم میں بہتری کے لیے باہم مانوس ہو چکے ہیں۔