ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

لاہور واقعہ: زیرِ علاج طالبہ کی حالت بہتر، حنا پرویز بٹ کی اسپتال میں عیادت

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

حنا پرویز بٹ کے مطابق طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی طبی حالت میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاج کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جائے اور طالبہ کو مکمل طبی، نفسیاتی اور بحالی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے پس منظر میں یونیورسٹی معاملات، گھریلو دباؤ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ کال ڈیٹا اور موبائل ریکارڈ کا فرانزک جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق قانون کے مطابق سامنے آ سکیں۔