ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

یمن میں کشیدگی: سعودی اتحاد کی الضالع میں محدود فضائی کارروائی

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے صوبے الضالع میں محدود فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے جنوبی علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے مطابق سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی طے شدہ پروگرام کے تحت ریاض جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر چلے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی قیادت کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم اطلاعات ملیں کہ انہوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ بڑی فوجی طاقت الضالع میں جمع کر لی ہے۔ ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے صبح سویرے پیشگی فضائی کارروائی کی گئی، جبکہ الزبیدی ریاض جانے والے طیارے میں سوار نہیں ہوئے۔