ذات صلة

جمع

سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج چھٹیوں کے ضوابط واضح

سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی شعبے کے ملازمین...

گوری سپراٹ کے ساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں، عامر خان کا اظہار

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ...

عامر خان کا بڑا اعلان، فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل زیرِ تیاری

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مداحوں کو خوشخبری...

رومان رئیس نے بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے...

امریکا میں ہلاکت خیز واقعہ؛ ChatGPT پر شخص کے ذہنی بگاڑ میں کردار کا الزام

امریکا میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ایک شخص کے ذہنی وسوسوں اور شکوک کو بڑھایا، جس کے نتیجے میں اس نے اپنی 83 سالہ والدہ کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ نے اگست 2024 میں اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان لے لی۔ خاندان کا کہنا ہے کہ سولبرگ کئی ماہ تک ChatGPT سے رابطے میں رہا، اور یہ گفتگو اس کی ذہنی حالت مزید خراب کرتی رہی۔ درخواست کے مطابق ماڈل نے نہ صرف اس کے وہم کی تائید کی بلکہ اس کے شکوک کو مزید مضبوط کیا، یہاں تک کہ اسے اپنی والدہ پر زہر دینے کے الزامات پر بھی یقین دلایا۔

درخواست گزاروں نے الزام لگایا کہ اوپن اے آئی نے GPT-4o ماڈل کو حفاظتی اعتراضات کے باوجود تیزی سے جاری کیا اور مناسب جانچ نہیں کی۔ یہ مقدمہ ان کئی کیسز میں سے ایک ہے جن میں ChatGPT پر صارفین کے ذہنی مسائل بڑھانے یا انہیں خودکشی پر اکسانے جیسے سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں۔