ذات صلة

جمع

العرمہ سیزن میں ریکارڈ شرکت، 8 لاکھ سے زائد سیاح شریک

امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے...

سعودی عرب میں شدید گرمی کی پیشگوئی، جون سب سے گرم مہینہ قرار

سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے رواں موسم...

گیمبلنگ ایپ کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن کورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف...

اسرائیلی کارروائی: فلسطینی خواتین کھلاڑی سمیت متعدد گرفتار

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فورسز نے...

پنجاب میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرین تک بروقت پہنچنے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تھرمل امیجنگ ڈرونز کے ذریعے جھنگ کے سیمی پل اور سرگودھا روڈ پر سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد اور لائیو اسٹاک کی نشاندہی کی گئی۔ ڈرون کیمروں نے پانچ افراد اور مویشیوں کو ٹریس کیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید برآں، چشتیاں اور بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے متاثرہ علاقوں میں بھی ڈرونز کے ذریعے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے سیلاب متاثرین کی بروقت نشاندہی ممکن ہوئی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں تیزی اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔