چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور دو ریاستی فارمولے کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے شہریوں کے تحفظ، انسانی ہمدردی اور انصاف و برابری کے اصولوں کو بھی مسئلے کے حل کے لیے اہم قرار دیا۔
