امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جھڑپ ہوگئی۔ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے قالیباف سے منسوب ایک بیان شیئر کیا، جس پر ایرانی اسپیکر نے طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے امریکی صدر کے انتخابی نعرے کو بدل کر تنقید کی۔ ایرانی پارلیمنٹ نے بھی ٹرمپ پر قالیباف کے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔
