امریکا نے تقریباً 47 سال بعد شام کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شامی عوام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق حکومت عالمی تنہائی ختم کرنے اور دنیا کے ساتھ باہمی احترام و مفادات پر مبنی تعلقات کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
