وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور وہ اپنی مدت مکمل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ حکومت ان کی صحت اور سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، کیونکہ علاج میں غفلت یا تاخیر کی صورت میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
