ذات صلة

جمع

شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم ملاقات، سیاسی معاملات پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ اسپتال منتقلی اور اپوزیشن جماعتوں کے متوقع اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔