ذات صلة

جمع

اسحاق ڈار کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں متوقع

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 28 اگست تک قیام کریں گے۔ دورے کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی بحری سلامتی اور صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کا معاملہ زیرِبحث آئے گا۔ دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔