اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوگئے، جہاں وہ پوچفسٹروم میں دو ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔
تربیتی کیمپ مکمل کرنے کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو 11 سے 13 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہوگی۔
