ذات صلة

جمع

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی پاکستانی کوہ پیما اسماء مشتاق انتقال کرگئیں

پاکستانی ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک چوٹی کامیابی سے سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران جانبر نہ ہوسکیں۔ 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی کی مہم کے دوران انہوں نے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ سمٹ مکمل کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق واپسی پر انہیں بلند مقام کی بیماری کا سامنا ہوا۔ گائیڈ کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے باوجود ان کی جان نہ بچ سکی۔ اسماء مشتاق کی وفات پر کوہ پیمائی اور سوشل میڈیا حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔