معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بھارت منتقل ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ کبھی پاکستانی شہری نہیں رہیں۔ ان کے مطابق ان کا خاندان برطانیہ منتقل ہوچکا تھا جبکہ ان کی والدہ اور نانی کا تعلق امرتسر سے تھا۔
سلمیٰ آغا نے کہا کہ پاکستان میں گزارا وقت ان کی زندگی کا یادگار حصہ ہے اور وہ وہاں کے فنکاروں، ٹیکنیشنز اور ڈراموں سے آج بھی محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس بھارتی شہریت نہیں بلکہ بھارتی کارڈ اور برطانوی پاسپورٹ ہے، جس کی بنیاد پر وہ بھارت میں رہتی ہیں۔
