راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60 ملی میٹر بارش سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی نمایاں بارش ہوئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 11 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں عملہ اور بھاری مشینری تعینات ہے، جبکہ موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ اور نالوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
