ذات صلة

جمع

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے زخم پاکستانی قوم کی اجتماعی یادداشت کا حصہ ہیں اور ملک نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کی بلاامتیاز مذمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انتہاپسندی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے اور دہشتگرد قومی حوصلے کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔