خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ آئینی ذمہ داری ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ ان کی جماعت بھی سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانیوں پر عمل کرے گی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ریاست کا رویہ دیگر سیاسی رہنماؤں سے مختلف رہا ہے اور حکومت انہیں پہلے اسپتال منتقل کرکے اخلاقی برتری حاصل کرسکتی تھی۔
