ذات صلة

جمع

سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، رواں سال اموات 19 ہوگئیں

میرپورخاص کا 11 سالہ بچہ ریبیز کے باعث کراچی کے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کو تقریباً چار ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا اور وہ دو روز سے زیرِ علاج تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال صوبے میں ریبیز سے ہونے والی اموات کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 11 اموات انڈس اسپتال اور 8 جناح اسپتال میں رپورٹ ہوئی ہیں۔