سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ریاض میں ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطے اور مشترکہ مؤقف کی اہمیت اجاگر کی، جبکہ پاکستان اور قطر کی سفارتی و ثالثی کوششوں کی حمایت بھی دہرائی۔
