ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر سعودی عرب میں فوٹوگرافی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ترقی کو اجاگر کیا گیا۔ وژن 2030 کے تحت یہ شعبہ محض شوق کے بجائے سیاحت، ثقافت اور تفریح کو فروغ دینے والی باقاعدہ صنعت بن رہا ہے۔
سعودی فوٹوگرافرز ملک کے پہاڑوں، ساحلوں، سرسبز علاقوں اور تاریخی مقامات کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، جبکہ کئی فنکار بین الاقوامی مقابلوں میں اعزازات بھی حاصل کرچکے ہیں۔ حکام کے مطابق فوٹوگرافروں کی تربیت، حوصلہ افزائی اور عالمی مواقع بڑھانے کے لیے مختلف پروگرامز بھی جاری ہیں۔
