فلم ’کالا ہرن‘ کے پروڈیوسر امیت جانی نے دہلی ہائیکورٹ کے ٹیزر اور تشہیری مواد ہٹانے کے حکم کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
دہلی ہائیکورٹ نے سلمان خان کے شخصی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے پیش نظر فلم کا ٹیزر ہٹانے کا عبوری حکم دیا تھا۔ پروڈیوسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے قابلِ اعتراض مواد کی واضح نشاندہی نہیں کی اور ایسا حکم تخلیقی آزادی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
فلم کا ٹیزر مبینہ طور پر سلمان خان سے متعلق کالے ہرن کے شکار کے مقدمے سے مماثلت رکھنے والے واقعات پر مشتمل ہے، جس پر اداکار نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
