حالیہ بارشوں نے سعودی عرب کے جازان ریجن کے پہاڑی علاقوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پہاڑی ڈھلوانیں اور سیڑھی دار کھیت ہریالی سے بھر گئے، جبکہ بلند چوٹیوں پر چھائی دھند اور وادیوں میں بہتا پانی دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔
خوشگوار موسم کے باعث سیاح اور خاندان وادی جازان کا رخ کر رہے ہیں۔ علاقے میں واکنگ ٹریکس، بہتر سڑکوں اور دیگر سہولتوں کی فراہمی نے سیاحوں کے لیے تفریحی تجربے کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
