ذات صلة

جمع

اسرائیلی آبادکاری منصوبے پر برطانیہ اور آسٹریلیا کا احتجاج

برطانیہ نے اسرائیل کے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کیا اور منصوبہ روکنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے معاملے پر اسرائیلی سفیر سے احتجاج کیا۔ آسٹریلوی حکومت نے اسرائیلی فوج کی جانب سے تحقیقات میں مزید کارروائی نہ کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔