ذات صلة

جمع

لیڈز ٹیسٹ میں انوکھی یادگار، میچ کی گیند دو حصوں میں تقسیم

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کے باؤلرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے ایک منفرد فیصلہ کیا۔ دونوں نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد میچ کی گیند کو برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں باؤلرز کی درخواست پر گراؤنڈ اسٹاف نے گیند کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کردیا۔ اولی رابنسن کے مطابق آدھی کرکٹ بال ایک غیر معمولی یادگار ہے جسے وہ دونوں ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔