بھارت میں مرکزی تفتیشی ادارے نے اطلاعات و نشریات کی وزارت سے وابستہ ایک ڈپٹی کنٹرولر اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسر نے ایک نجی کمپنی کے معاہدے کی تجدید کی فائل پر کارروائی کے لیے پہلے 15 لاکھ روپے طلب کیے تھے، بعد ازاں 10 لاکھ روپے پر رضامند ہوگیا۔ حکام نے اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ذریعے رقم وصول کر رہا تھا۔
