امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے لیے ایک خفیہ بحری راستہ استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے روزانہ تقریباً ایک کروڑ بیرل تیل منتقل ہونے کا دعویٰ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 آئل ٹینکرز روزانہ جنوبی راستے سے گزرتے ہیں اور امریکی لڑاکا طیارے انہیں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے اس راستے کا کنٹرول امریکی فورسز کے پاس ہے۔
