صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لاہور میں بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
نواز شریف نے بھاٹی گیٹ، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جس کے بعد وہ جاتی امرا روانہ ہوگئے۔
