میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد شہر کی صورتحال جانچنے کے ساتھ شہریوں کے مسائل براہِ راست سننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور مسائل کے حل تک کوششیں جاری رہیں گی۔
