سندھ پولیس کے فارنزک یونٹ میں گولیوں اور خولوں کا سائنسی تجزیہ کرنے والا آئی بی آئی ایس سسٹم گزشتہ تین سال سے بند ہے، جس کے باعث متعدد مقدمات میں جدید فرانزک تجزیہ نہیں ہوسکا۔
رپورٹ کے مطابق مشین کی بندش کی وجہ متعلقہ غیر ملکی کمپنی کو سالانہ فیس کی عدم ادائیگی اور سسٹم کی تجدید نہ ہونا ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق پولیس کے آئی ٹی ماہرین اس کا متبادل سافٹ ویئر تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جو موجودہ نظام سے بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
