ذات صلة

جمع

راولپنڈی میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی خطرناک حد تک بلند

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔ آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

سیدپور میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ واسا کی ٹیمیں اور بھاری مشینری نشیبی علاقوں میں موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعے تک بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔